شاہ رخ خان کو روکنے پر امریکا نے معافی مانگ لی

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

بھارت: (جیو ڈیسک) اداکار شاہ رخ خان کو امریکا کے نیویارک ائیر پورٹ پر روکے جانے پر حکام نے بھارت سے معافی مانگ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سخت ردعمل کے بعد امریکی حکام نے شاہ رخ خان کو ائیرپورٹ پر روکنے پر معافی مانگ لی۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو امریکا کے نیویارک ائیرپورٹ پر روک کر دو گھنٹے کی پوچھ کچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان امریکی یونیورسٹی کی دعوت پر لیکچر دینے نجی طیارے میں امریکا پہنچے تھے۔

شاہ رخ کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کو تو فوری طور پر کلئیر کر دیا گیا لیکن ان کو دو گھنٹے کی بات چیت کے بعد امگریشن سے کلیئر کیا گیا۔ شاہ رخ نے ائیرپورٹ پر روکے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ان کو امریکی ائیرپورٹس پر روکا جاتا رہا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کو روکے جانے کا معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔