شاہ رخ خان کی فلم چنائی ایکسپریس کے حقوق 105کروڑ میں فروخت

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی فلم چنائی ایکسپریس کے سیٹلائیٹ رائیٹس ایک سو پانچ کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے۔ شاہ رخ خان کی فلم چنائی ایکسپریس کا ابھی پوسٹر بھی ریلیز نہیں ہوا کہ فلم نے دھوم مچا دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی ہیروئن کرینہ سے تبدیل ہوکر دپیکا ہوگئی ہیں۔ فلم میں دپیکا کوکاسٹ ہوتے دیکھ کر کنگ خان کو فلم اوم شانتی اوم کی یاد آگئی اور انھوں نے فلم چنائی ایکسپریس میں سکس پیک باڈی کی خواہش کا اظہار کیا۔ کنگ خان اس فلم میں ایکشن ہیرو کے طورپر نظرآئیں گے۔