شاہ رخ نے اپنے نام کے مخفف کے کاپی رائٹس لینے کا فیصلہ کر لیا

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کے کنگ خان کے نام کا مخفف اب کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکے گا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے نام کے مخفف SRK کے کاپی رائٹس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دہلی میں ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

کاپی رائٹس کے حقوق حاصل ہو جانے کے بعد کوئی بھی شخص اس وقت تک SRKکا مخفف استعمال نہیں کرسکتا جب تک شاہ رخ کی اجازت نہ ہو۔