شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے خود کو دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کر دیا۔
دبئی: شاہ رخ جتوئی کو آج یا کل پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں خود کو حکام کے حوالے کیا۔ پاکستانی قونصل خانے اور دبئی انتظامیہ کے درمیان شاہ رخ جتوئی سے متعلق کاغذائی کارروائی کی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ آج یا کل پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کو سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی ریلیف نہ دیئے جانے کے بعد اسلام آباد میں عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور کراچی کی عدالت نے انہیں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے سندھ کے علاقے مورو سے بھی مقدمے میں ملوث دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور عدالت میں گواہوں نے ملزمان کو شناخت بھی کر لیا تھا۔