شاہ فیصل ٹائون میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات

کراچی : شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں غیر قانونی کنکشن اور برساتی نالوں میں سیوریج کنکشن کی روک تھام اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اعلان ،غیر قانونی کنکشن اور برساتی نالوں میں سیوریج لائنوں کے کنکشن کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام نہ صرف ابتر صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے بلکہ برساتی نالوں میں غیر قانونی سیوریج کنکشن ڈال کر صحت مند ماحول کی فراہمی کے عمل کو بھی متاثر کررہا ہے عوامی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہ فیصل ٹائون میں غیر قانونی فراہمی و نکاسی آب کے کنکشن کی روک تھام کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون UC-3شاہ فیصل کالونی نمبر2میں سیوریج ٹرنک سیور تا جامعہ حمادیہ روڈ تک 1ہزار رننگ فٹ سیوریج لائن کی تنصیب کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز اور ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے جاری سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے تاکہ سڑکوں کی کارپیٹنگ کے عمل کو مکمل کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جاسکے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ علاقائی ترقی اور صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے ساتھ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مثالی نظام ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے غیر قانونی کنکشن سے اجتناب کیا جائے اور ایسے غیر قانونی عمل کے مرتکب افراد اور اداروں کا محاسبہ کیا جائے تا کہ باہمی تعاون کے ذریعے غیر قانونی اقدام کی روک تھام کو یقینی بنا کر مسائل سے پاک معاشرے کے قیا م کو یقینی بنایا جا سکے۔

Kemal Mustafa Shah Faisal Town

Kemal Mustafa Shah Faisal Town