کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے TMAشاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنا کر عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں کا سروے کرکے سیوریج مین ہولز پرکوور رکھے جائیں تاکہ کھلے مین ہولز کی وجہ سے حادثات کو روکا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون میں نکاسی آب کی بہتری کے حوالے TMAشاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ برساتی نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کئے جائیں برساتی نالوں سے سیوریج لائنوں کو ہٹایا جائے تاکہ برساتی نالوں کی افادیت کو قائم رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے تما م علاقوں میں برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ہر شعبے میں عوام کو سہولت کی فراہمی کے لئے تمام ادارے انتظامات کی انجام دیہی میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون میں متوقع مون سون برسات کے پیش نظر قبل ازوقت نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے تمام یونین کونسل میں چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا گیا قبل از وقت نالوں اور سیوریج فلو کے حوالے سے انتظامات کی درستگی دوران برسات عوامی سہولت کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوگا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برساتی نالوں کی افادیت اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے برساتی نالوں سے سیوریج لائنوں کو ازخود منقطع کردیں برساتی نالوں پر غیر قانونی تعمیرات اور کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے اور برساتی نالوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن سے تعاون کریں۔