شاہ فیصل کالونی میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
Posted on September 22, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری سدباب کیا جائے ،فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کیا جائے اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غیر قانونی اقدام کی روک تھام کرکے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں تعطل اور سیوریج کے ابتر صورتحال کی درستگی کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سپرٹینڈنگ انجینئر عامر وقار XEN,sواٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل اور دیگر ذمہ دران موجود تھے ۔نشاط ضیاء قادری نے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے تدارک کے لئے فوری اقدام کرکے شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن کی روک تھام اور پینے کے پانی کی لائنوں میں لیکجز کی درستگی کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی صورتحال کا جائزے کے موقع پر مختلف علاقوں میں سیوریج کے نظام کے بگڑتے ہوئے صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ذمہ داروں کو فوری سیوریج فلو کی درستگی کی ہدایت کی ۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے زریعے غیر قانونی کنکشن کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے اور تمام علاقوں سے غیر قانی اور بلا اجازت کنکشن منقطہ کرکے مرتکب افراد کے خلاف عوامی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔