شاہین گروپ نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کھویا ہوا وقار بحال کر دیا ہے :حاجی ناصر محمود
Posted on September 5, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ شاہین گروپ نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کھویا ہوا وقار بحال کر دیا ہے ، گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عظیم الشان بلڈنگ کی تعمیر ہو یا گجرات کی سرزمین پر گرینڈ صنعتی نمائشوں کا انعقاد یا گجرات ، منڈی بہائوالدین کی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرنے اور ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز جاننے کیلئے ان ممالک کے لیے گجرات چیمبر آف کامرس کی طرف سے تجارتی وفود کی روانگی ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ شاہین گروپ کا اقتدار چند افراد کی وجہ سے نہیں چند افراد کیلئے نہیں بلکہ گجرات ، منڈی بہائوالدین کے چھوٹے ٹریڈر صنعتکار سے لیکر بڑے بزنس مین اور صنعتکار ہر ایک کے لیے ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہین گروپ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ شاہین گروپ میں ڈکٹیٹر شپ کا پراپیگنڈہ کرنے ، اگر سچے ہوتے تو فائونڈر گروپ کو چھوڑ کر بزنس کمیونٹی شاہین گروپ میں شامل نہ ہوتی ، آئیے آُ بھی شاہین گروپ کی خدمت اور ترقی کے مشن کو کامیاب بنانے کیلئے 5ستمبر کو شاہین گروپ کے ہاتھ مضبوط کریں اور پورے پینل کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ، جنرل سیکرٹری حاجی فیاض عالم نے کہا کہ ہم نے 4سالوں میں ثابت کیا ہے کہ ہم گجرات چیمبر کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے ، گجرات چیمبر کی ممبر شپ 36سو سے زائد ہو جانا شاہین گروپ کی پالیسیوں پر اعتماد ہے ، ہم اپنی بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور انکی خدمت کا سفر جاری رہے گا ، 5ستمبر کو شاہین گروپ کے پورے پینل کو کامیاب بنائیں ، سینئر نائب صدر الحاج افضل گوندل نے کہا کہ شاہین گروپ کے دور اقتدار میں بے شمار بیرون ممالک کے سفیروں کمرشل قونصلرز ، بیورو کریٹس ، وفاقی و صوبائی وزراء گورنر پنجاب اور دیگر شخصیات کے گجرات چیمبر کے دوروں سے آج گجرات چیمبر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شہر ت پائی ہے ، آئیے تعمیر و ترقی کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے شاہین گروپ کو کامیاب بنائیں۔