بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن، شتروگن سنہا کی طبیعت پوچھنے اسپتال پہنچ گئے۔ کہتے ہیں دوست اگر سامنے آجائے تو ساری بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ ایسا ہی ہوا بالی ووڈ اداکار شتروگن سنہا کے ساتھ،درد کی دوا ہوئی بائی پاس سرجری۔ شتروگن سنہا چار دن تک آئی سی یو میں رہے۔
ان کی یہ تکلیف دیکھ کر امیتابھ بچن اپنی ہم سفر جیا بچن کو لے کر پہنچ گئے اسپتال۔ ان دونوں کو دیکھ کر شتروگن سنہا بے حد خوش ہوئے اور طبیعت بہارہوئی۔