شدت پسندوں کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے،جرمن وزیرداخلہ

Hans Peter

Hans Peter

جرمنی: (جیو ڈیسک) جرمنی کے وزیر داخلہ ہنس پیٹر فریڈرش نے کہا کہ مختلف شدت پسندوں کو ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ حکومت اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی کہ تشدد پر آمادہ مسلمان ملک کا امن و امان خراب کریں۔

جرمن وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق ملک میں چار ہزار سلفی مسلمان موجود ہیں اور ان کی نگرانی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان سلفی مسلمانوں اور دائیں بازو کی جماعت پرو این آر ڈ بلیو کے درمیان ہونے والے حالیہ تصادم کے بعد سامنے آیا ہے۔