شدید سردی کی حالت میں طلباء اور طالبات اپنے والدین کے ساتھ امتحانی سنٹروں پر پرچہ دینے پہنچ گئے

پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کروڑ ضلع لیہ کے صدر شیخ محمد خالد جاوید نے والدین اور طلباء کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ PEC کے تحت ہونے والے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے پرچے آئوٹ ہو رہے ہیں۔ والدین اور بچوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صبح شدید سردی کی حالت میں طلباء اور طالبات اپنے والدین کے ساتھ امتحانی سنٹروں پر پرچہ دینے پہنچ گئے۔ سنٹر پر والدین اور طلباء کو بتایا گیا کہ آج پرچہ کینسل ہو گیا ہے۔

بچے پریشان ہو گئے اور رونے لگے کہ ہم نے ساری رات تیاری کی اور اب پیپر کینسل ہو گیا ہے۔ شیخ خالد جاوید نے کہا کہ آئندہ PEC کے تحت امتحان نہیں ہونے چاہئیں۔ جماعت نہم ، دہم اور ایف اے کے پیپر بورڈ کے ذریعے ہوتے ہیں۔ جبکہ جماعت ہنجم اور ہشتم کے امتحانات صوبہ لیول پر کروائے جاتے ہیں۔ ننھے بچوں کا کیا قصور ہے کہ ان کو اتنی بڑی سزا دی جاتی ہے۔

آئندہ ضلع لیول پر پنجم اور ہشتم کے امتحانات لیئے جائیں گے۔ پنجاب ٹیچرز یونین، والدین اور طلباء اس سسٹم کی بھر پور مذمت کرت ہیں۔ طلباء کو ابھی تک یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ریاضی کا پیپر کب ہو گا۔ کافی طلباء و طالبات 15 یا 20 کلومیٹر کا سفر طے کر کے آئے تھے۔ اگر کسی سکول میں پیپر آئوٹ ہو جائے تو اس سکول کے عملے کی شامت آجاتی ہے۔

پورے پنجاب میں پرچہ آئوٹ ہو گیا اور ذمہ دروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پنجاب ٹیچرز یونین، والدین اور طلباء شدید احتجاج کریں گے۔ ننھے بچوں کی آنکھوں میں آنسوئوں کی برسات تھی۔ صدر DTU شیخ خالد نے بچوں کو دلاسہ دیا اور ان کے والدین کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری تعلیم چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف شدید ایکشن ہونا چاہئے۔