بین الاقوامی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ افغانستان میں پندرہ سال میں بدترین سردی کی لہر کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ امدادی تنظیم کے مطابق کابل کے قریب کیمپوں میں سردی کے باعث اٹھائیس بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے سردی سے بچا کے لیے کیمپوں میں گرم کپڑے، کمبل اور پلاسٹک شیٹیں بانٹنا شروع کر دی ہیں۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ سردی میں مزید اضافے کی پیشین گوئی کے باعث مزید کپڑے اور کمبلوں کی ضرورت ہے اور ان اشیا کے لیے فنڈز بھی درکار ہیں۔