اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے شرمین عبید چنائے نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ دفتر خارجہ میں آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا پاکستان کو شرمین چنائے پرفخر ہے۔
اس موقع پر شرمین عبید نے کہا انھوں نے فلموں کے ذریعے پاکستانیوں کی آواز عالمی سطح پر پہنچائی۔ ڈاکیو مینٹری سیونگ فیس کے ذریعے دنیا بھر میں پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں مسائل ہیں لیکن پاکستان اپنے تمام مسائل خود حل کر سکتا ہے۔