شریعت مصطفٰے پرعمل ہی سب سے بڑی عبادت ہے: میاں اخترعلی اویسی

گجرات : شریعت مصطفٰے پر عمل ہی سب سے بڑی عبادت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کی شریعتوں کی بھی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے تابع کر دیا ہے اللہ نے آج تک کسی نبی کو اپنا دیدار نہیں کروایا مگر مصطفٰے کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ ہستی ہیں جن کو اللہ نے آسمانوں پر بلوا کر اپنا دیدار کروایا اور اس مقام پر جانے کی اجازت دی جہاں کوئی انسان تو کیا کوئی فرشتہ بھی نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار نور العارفین میاں اختر علی اویسی ، ترجمان اہلسنت مولانا سید قیس محمود ، فخر اہلسنت علامہ سرفراز احمد گیلانی نے گزشتہ روز دھوم بار بی کیو کی شاندار اور پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری مذہبی اور صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت مہمانوں کا استقبال قمر سجاد بٹ عرف چاند بٹ ،اظہر اقبال بٹ الٰہی آٹو،حاجی ظفر اقبال بٹ ، عمران بٹ ،یاسر بٹ اور مرزا ظہیر احمد نے کیا اور شرکت کرنے والوں میں ملک ندیم ، عرفان بٹ ضیاء موبائل ،طاہر یوسف حیدر، مشرف ناز ، چوہدری افتخار احمد ،ملک قدیر حسین دولہ بخش آئل ،چوہدری طاہر ،چوہدری فیصل ،طاہر کریم ،عبدالحی ایکسائز انسپکٹر ، چوہدری اظہر بھوچھ ،رانا عشرت علوی ، محمد مقصود ، میاں عبدالرشید پگانوالہ،شیخ سلیم ، ڈاکٹر زکی بٹ، میاں آصف ، اختر شاہین بٹ ، بلال صادق بٹ ،محمد یوسف ،ملک اسحاق ، فیاض خان ، ارشاد خان ، فاروق بٹ جناح آٹو ،افضل بٹ ، جمیل بٹ ، ندیم بٹ ، گل پرویز بٹ ، خالد مسعود بٹ ، حسین شاہ ، اشفاق بٹ، چوہدری فیصل عباس ، عمیر صادق بٹ ،عنائیت علی ، ممریز علی ، شاہزیب ، علی رضا اور وقاص فاروق بٹ نے شامل تھے