پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ شریف برادران کا بندوبست کرنے کا حل صرف ان کے پاس ہے۔ اسی لئے صدر آصف علی ذرداری نے انہیں پنجاب کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ مسلم ق کے رہنما حاجی امداد حسین کے پپلز پارٹی میں شمولیت اور حلقہ پی پی 145 سیٹکٹ ملنے کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر وہ دو مرتبہ پنجاب میں اور اب تیسری مرتبہ آذاد کشمیر میں انہیں شکست دے چکے ہیں۔ آئندہ عام انتخابارت میں پپلز پارٹی نہ صرف وفاق میں بلکہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور ان کے ساتھ کیئے گئے معاہدے کی عزت کرتے ہیں۔ معاہدے کے بعد وہ ہمارے دائیں یاتھ پر آ گئے ہیں۔ اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔ جلسے سے سینیٹراعتزاز احسن، لاہور کے حلقہ این اے124 کی امیدوار بشری اعتزاز ااور وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے بھی خطاب کیا۔