لاہور (جیوڈیسک) شریف فیملی کے خلاف احتساب ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہوگی۔شریف فیملی کے خلاف احتساب ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس خواجہ امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ کریگا۔
شریف فیملی کے وکلا آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔گزشتہ سماعت کے دوران شریف فیملی کے وکلا نے اپنے دلائل میں نیب ریفرنس کو نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف سیاسی ہتھیار قرار دیا تھا اور عدالت سے ریفرنس خارج کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔