شعیب اختر کی آپ بیتی، نیا پینڈورا بکس کھل گیا

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

فاسٹ بولر شعیب اختر کی آپ بیتی کی تقریب رونمائی کل نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔کتاب کے منظر عام تک آنے سے پہلے ہی تنازعات کا نیا پینڈورا بکس کھل گیا ہے۔
شعیب اختر نے وسیم اکرم پر انکاکیریئر خراب کرنے کا الزام عائد کیاہے ۔ اپنی کتاب میں راولپنڈی ایکسپریس نے دعوی کیاہے کہ وسیم اکرم نے ایک موقع پر دھمکی دی کہ شعیب اختر کو شامل کیاگیا تو ٹیم نہیں کھیلے گی۔ شعیب ملک قیادت کے لائق نہیں تھے،انہیں نسیم اشرف کے ایما پر کپتان بنایاگیا۔فاسٹ بولر کے مطابق سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ میچ ونر نہیں ہیں۔ ٹنڈولکر انکی بولنگ سے خائف تھے ،دوہزار چھ کے فیصل آباد ٹیسٹ میں وہ انکی شارٹ پچ گیند پر وکٹ سے ہٹ گئے۔
شاہ رخ خان نے کولکتہ نائٹ رائیڈر سے کھیلنے پر دغاکی۔ شاہ رخ خان اور للت مودی دھوکے باز ہیں ،ان پر اعتماد نہیں کیاجا سکتا۔ شعیب اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں کئی بار میچ فکسنگ کیلئے پیشکش ہوئیں لیکن وہ ناجائز کمائی پر یقین نہیں رکھتے۔