شمالی وزیرستان(جیوڈیسک)شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ۔ جبکہ میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزز کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شمالی وزیرستان ایجنسی میں میرانشاہ کے قریب سیکیورٹی فورسزکے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی نقل وحمل کے باعث میران شاہ ، دتہ خیل،رزملک،میرعلی،سمیت میران شاہ بازار میں صبح پانچ سے غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیونافذ کردیاگیا ہے۔ کرفیو کے دوران بنوں روڈ ٹریفک کے لیے ہے۔ تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے نصب ناکارہ بناکر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔