شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ میران شاہ کے علاقے سپلگہ میں علی الصبح امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں نے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنا شروع کردیا۔ علاقے پر امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔ رواں ماہ میں ہونے والا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔