شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں بدرمنصوراور3 ساتھی ہلاک

drone

drone

بات کرتے ہیں شمالی وزیر ستان کی جہاں میران شاہ میں کئے گئے ڈرون حملے میں عسکریت پسند رہنما بدر منصور اور اس کے تین ساتھی ہلاک ہوگئے۔

آج صبح امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل میران شاہ بازار کے قریب مکان کو نشانہ بنایا۔ مکان پر دو میزائل داغے گئے جس سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پنجابی طالبان کا رہنما بدر منصور بھی ہلاک ہوا ہے۔گزشتہ روز بھی میران شاہ میں ایک مکان پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس سے دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں بھی پنجابی طالبان کے عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع تھی۔ رواں برس ڈرون حملوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔