شمسی ایئربیس خالی اور نیٹو سپلائی بند کرنیکا فیصلہ

Defence

Defence

اسلام آباد میں نیٹو حملے کے بعد کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شمسی ایئربیس امریکا سے خالی کرانے اور نیٹو کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم سے دیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں ایوان وزیراعظم میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں وفاقی وزرا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،پاک فوج کے سربراہان اورکمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ دفاع کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کودھرایا گیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا ہرقیمت پرتحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم، امریکہ،ایساف اورنیٹو سے تعاون سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے بہت جلد پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔
دفاعی کمیٹی نے کہا کہ نیٹو حملے کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ پر نظر ثانی کے سلسلے نیٹو سپلائی لائن بند کرنے اورشمسی ایئربیس بند کرنے کافیصلہ پہلاقدم ہے۔ حملے ،افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے دیئے گئے مینڈیٹ کی بھی خلاف ورزی ہیں ۔پاک افواج کی سرحدی چوکیوں پرحملہ ناقابل قبول اورموثر ردعمل کا متقاضی ہے۔
کمیٹی نیچودہ مئی دوہزارگیارہ کی پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادکی روشنی میں نیٹو کی سپلائی فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ سے شمسی ایئر بیس پندرہ روز کے اندرخالی کرالی جائے گی اورحکومت پاکستان امریکہ،ایساف اور نیٹو کے ساتھ اپنے سفارتی،سیاسی ،عسکری اورانٹیلیجنس سے متعلق تعاون کا ازسرنو جائزہ لے گی۔