شنگھائی: (جیو ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس نے امریکا اور نیٹو کی جانب سے یورپ میں دفاعی میزائل نصب کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا۔۔
بیجنگ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے بارہویں اجلاس کے اختتامی روز دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف تعاون بڑھانے سمیت دیگر دس معاہدے شامل ہیں۔
اعلامیے میں امریکا اور نیٹو کی جانب سے یورپ میں دفاعی میزائل نصب کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تنظیم کے رکن ممالک نے شام میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا۔
اعلامئے میں ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کو طاقت کے زور پر حل کرنے کی مذمت کی گئی اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناقابل قبول قرار دی گئی۔ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔