شہر گجرات سمیت متعدد علاقے کربلا کا منظر پیش کرنے لگے
Posted on May 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : شہر گجرات سمیت متعدد علاقے کربلا کا منظر پیش کرنے لگے ، سورج کو بھی غریب عوام پر ترس نہ آیا ، سورج آگ برستا رہا ، اور انت کی گرمی نے لوگوں کا آرام بھی چھین لیا ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مسجدوں اور گھروں میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے ، وضو کرنے والے لوگ مارے مارے پھرتے رہے ، بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے کا عملے کی ناکامیوں کی وجہ سے شہر کی واٹر ٹربائین خراب پڑی ہیں ، جس کی وجہ سے علاقہ میں پینے کا پانی تک نہیں ، لوگ ہاتھوں میں برتن اٹھائے نلکوں کی تلاش میں نکل پڑے ، عوامی حلقوں نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب عوام پر رحم کرے اوران خیالات کا اظہار سینئر صحافی رانا نذیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر سید شہباز نقوی ، ٹی ایم او خرم محمود ترہنگی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کی تمام ٹربائین ٹھیک کروائیں اور عوام کو سہولت فراہم کریں ۔