ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کے قاتل انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے الطاف حسین نے تمام سیکٹرز اور زونز کوہدایت کی کہ وہ شیعہ سنی فساد کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنے علاقوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے کی اپیل کریں۔
ایم کیو ایم کے ذمہ داران مساجد اور امام بارگاہوں میں جا کر آئمہ کرام اور ذاکرین سے ملاقاتیں کریں اوران سے بھی اپیل کریں کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ الطا ف حسین نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام بھر پور اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔