شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ شہزادی کیٹ کی مزاج پرسی کی

Prince William Kat Middleton

Prince William Kat Middleton

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ شہزادی کیٹ کی مزاج پرسی کی۔ لندن شہزادی کیٹ امید سے ہیں اور انہیں کل لندن کے کنگ ایڈورڈ اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ شہزادہ ولیم نے اسپتال میں کئی گھنٹے گزارے اور رات گئے محل واپس روانہ ہوئے۔

شہزادی کیٹ مارننگ سک نس میں ہیں جو اکثر حاملہ خواتین کو لاحق ہو جاتی ہے جس سے مریضہ کی بھوک اور پیاس ختم ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق شہزادی کو ابھی کئی دن اسپتال میں رہنا ہو گا۔