کراچی : صوبائی وزیرماحولیا ومتبادل توانائی شیخ محمد افضل(خالد عمر)کی زیر صدارت عیدالاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میںرکن صوبائی اسمبلی محمدعلیم الرحمن ،ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر/ کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان اور دیگر محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی اس موقع پرصوبائی وزیرماحولیا ومتبادل توانائی شیخ محمد افضل(خالد عمر) نے کہا کہ عید قرباں مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے ۔
اس سلسلے میں ہمیں مزید ذمہ داریاں ادا کرنی ہوگی سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال کے دور میں آلائشوں کو خندقوں میں مدفون کرکے کھاد حاصل کی گئی وہ روایت اب بھی برقرار ہے اور آلائشوں سے بننے والی کھاد سے ٹاؤن کو خطیر رقم کی بچت ہوتی ہے عید الاضحی پر لوگوں کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں جب لوگ ایک طرف خوشیاں بنارہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف ٹائون انتظامیہ اور دوسرے لوگ ان کی خدمت کررہے ہوتے ہیں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الا ضحی کے تینوں ایام میں تمام ڈپارٹمنٹ دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
انہوں نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عیدالاضحٰی کے دنوں میں علاقوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی قسم اوور فلو ،رسائو ہو تو فوری طور پر کام کو مکمل کیاجائے تاکہ عید الا ضحی کے موقع پر عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد علیم الر حمن نے کہا کہ تینوں ایام میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن نے کہا کہ عید الاضحی کی نماز کے سلسلے میں تمام عید گاہوں پر صفائی ستھائی کے معقول انتظامات کئے جائیں تاکہ نمازیوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو او رانہوںنے کہا کہ حق پرست قیادت کے منتخب نمائندے ٹاؤن کے شانہ بشانہ عید کے تینوں ایام میں ان کے ساتھ موجود رہے گے اور ہر ممکن تعاون کریں گے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر /چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کا مطلب اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی ہے۔
لیکن ٹاؤن کا عملہ جہاں ایک طرف اپنے گھر پر قربانی دیگا دوسری طرف لاکھوں لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عید کی خوشیوں کو اپنے خاندان کے ساتھ منانے کے بجائے کورنگی کی گلی کوچوں میں صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے گذاریں گے یقینا افسران کی یہ قربانی اللہ کی راہ میں قبول ہوگی انہوں نے اس موقع پر سولڈ ویسٹ کے عملے کو تاکید کی کہ آلائشوں کے اٹھانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی کورنگی ٹاؤن میں عید الا ضحی کے تینوں ایام میںآلائشوں کو بروقت اٹھانے اور پورے ٹاؤن میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصا ان جگہوں پر جہاں قربانی کے جانوروں کا خون بہا ہو وہاں اسپرے کرنے اور صفائی ستھرائی کرنے کے کاموں کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کی اپنی گاڑیوں کے علاوہ ہر یونین کونسل کے لئے سوزوکیاں بھی کرا ئے پر حاصل کی گئیں ہیں۔
جو گلیوں کناروں اور جھاڑیوں میں پھینکی گئی آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ گراؤنڈ تک پہنچائیں گی آلائشوں کو بر وقت اٹھانے کے لئے 09 شکایتی مرکز بنائے گئے ہیں ایک کنٹرول روم ٹائون آفس میں بنایا گیا ہے اس فون نمبر 35059472 ،35070568پر بھی شکایات نوٹ کرائی جا سکتی ہیں جبکہ ہر یونین کونسل میں آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے لئے کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے ہیں ان کیمپ آفس میں بھی عوام الناس اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔