شیخوپورہ :جیل وارڈن کو قیدیوں کیلئے منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

شیخوپورہ : (عمران مقبول)سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ نے سرچ آپریشن کے دوران ایک جیل وارڈن کو قیدیوں کے لئے منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ نے وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ شیخوپورہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے قیدیوں کو منشیات کی فراہمی اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا ہے جسکی نگرانی وہ خود کریں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ سرچ سیل نے آپریشن کے دوران 85موبائل فون برآمد کئے ہیں ۔اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا ایک وارڈن محمد آصف دو قیدیوں خالد منیر اور عبدالرحمٰن کے لئے اپنے بوٹوں میں 180گرام چرس لے کر جیل میں جا رہا تھا کہ خصوصی سیل نے وارڈن کی جامعہ تلاشی لی جس پر 180گرام چرس برآمد کر لی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مزکورہ جیل ملازم کو چرس قیدی خالد منیر کے بھائی نے دی تھی۔سپرنٹنڈنٹ جیل کی شکائیت پر جیل وارڈن آصف کے خلاف پاکستان پریژن ایکٹ 42اور 9Bکے تحت مقدمہ درج کرکے تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ نے مزکورہ وارڈن کو گرفتار کر لیا ہے۔دریں اثناء ایک حوالاتی زبیح اللہ کی خصوصی سنٹرل کورٹ لاہور سے تاریخ پیشی سے واپسی پر تلاشی لی گئی خصوصی سیل نے تلاشی کے دوران اس سے 50گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ملزم کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرشیخوپورہ
0569200274
03334751989
عمران مقبول