صاف ستھرے ماحول کے قیام کو یقینی بنا کر آلودگی سے پاک صحت مند معاشرے کو تشکیل دیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 27, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (محمد ارشد) شاہ فیصل ٹاؤن میں عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اور آلودگی سے پاک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے “نیٹ ،کلین اینڈ گرین شاہ فیصل ٹاؤن “مہم کا آغاز کردیا گیا ،تعطیلات کے دوران شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور کی انجام دہی معمول کے مطابق انجام دیا جائے گا ،تعطیلات کے باوجود صفائی وستھرائی کے عمل کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے محکمہ سالڈ ویسٹ ، باغات اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ علاقائی مسائل اور صاف ستھرے ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے جمعرات کے روز حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی مشاط ضیاء قادری نے کہاکہ صاف ستھرے ماحول کے قیام کو یقینی بنا کر آلودگی سے پاک صحت مند معاشرے کو تشکیل دیا جا سکتا۔
انہوں نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹاؤن کی تمام یونین کونسل شاہراہوں اور گلیوں کی صفائی وستھرائی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے جائیں اور مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے عمل کو یقینی بنا یا جائے۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ ٹاؤن کو درپیش مالی بحران کے باوجود شاہ فیصل ٹاؤن میں صاف ستھرے ماحول کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل چار روزہ تعطیل کی وجہ سے شاہ فیصل ٹاؤن میں ہنگامی انتظامات پر مامور محکموں کی چھٹیاں منسوخ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں بعد ازاں شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کے معائنے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ شاہ فیصل ٹاؤن میں صاف ستھرے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ تعاون کریں شاہراہوں ،گلیوں اور محلوں میں کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل پھینکنے سے گریز کریں تا کہ باہمی تعاون کے ذریعے صحت مند معاشرے کو فروغ دیا جا سکے۔