صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ہماری حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چوہدری عبدالمجید

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ہماری حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے صحافیوں کیلئے اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ کی نشت مختص کر دی صحافی اسمبلی میں بھی بھرپور کردار ادا کر سکیں گے جدید ترین کمیونیکیشن سے دنیا سمٹ کر گلوبل ویلج بن گئی ہے۔

صحافی مثبت صحافت کو فروغ دیکر انقلابی تبدیلیاں لا سکتے ہیں ان خیالات کااظہار وزیر اعظم آذادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھمبر میں کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی امپورٹڈ شخصیت کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دینگے جمہوریت کی حفاظت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا اکٹھا ہونا نیک شگون ہے بھٹو خاندان نے ملک کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر جمہوریت کو مضبوط و توانا کیا اب صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی فہم و فراست اور بردباری کے ساتھ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود 5سالہ دور حکومت احسن انداز میں پورا کیا اور آئندہ بھی انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کے اندر اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر دوبارہ حکومت بنائے گی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے ابتدائی مختصر دور کے اندر جو تعمیراتی کام کروائے ہیں انکی مثال گزشتہ50سالوں میں نہیں ملتی پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر کے اندر صحافیون کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اسمبلی میں ٹیکنو کریٹ کی نشست مختص کرکے صحافیوں کیلئے بھی اسمبلی فورم میںآنے کی راہ کھول دی ہے۔

پریس فاؤنڈیشن کی بہتری و مضبوطی پریس کلب کی بلڈنگز سمیت صحافیوقں کے دیگر درپیش مسائل کو حل کیا جائیگا اس موقع وفد میں صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سینئر نائب صدر ناصر شریف بٹ ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،عاطف اکرم،ظہور احمد رضا ،یاسین تبسم ،جہانگیر احمد پاشا اور دیگر بھی موجود تھے۔