امریکہ : (جیو ڈیسک)القاعدہ نے گزشتہ برس اگست میں لاہور سے اغوا کیے گئے امریکی شہری وارن وائن اسٹین کی وڈیو جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے صدر براک اوباما سے اپیلی کی ہے کہ وہ القاعدہ کے مطالبات مان لیں ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔وڈیو میں وائن اسٹین شلوار قمیض میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔وائن اسٹین نے امریکی صدر اوباما سے کہا ہے کہ انکی زندگی صدر کے ہاتھ میں ہے۔اگر وہ القاعدہ کے مطالبات تسلیم کر لیں گے تو وہ زندہ رہیں گے ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ امریکا کی ریاست میری لینڈ کے رہائشی ستر سالہ وائن اسٹین کو گزشتہ برس لاہور میں انکے گھر سے اغوا کیاگیا تھا۔