وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صدر آصف زرداری سے رابطے میں ہیں اور صدر دو تین روز میں وطن واپس آجائیں گے۔ پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تاریخی جلسہ کرے گی۔ اور اس روز سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چھوٹے چھوٹیجلسے کرنے والے دیکھ لیں گے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ کیسا ہوتا ہے۔ جلسے سے صدر آصف زرداری، وزیراعظم گیلانی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کیدوران صدر آصف زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پیپلزپارٹی سندھ نے نیٹو فورسز حملے کی مذمت اور صفورہ چورنگی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔