صدر زرداری مستعفیٰ نہیں ہونگے۔ شجاعت حسین

shujaat hussain

shujaat hussain

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل فراڈ ہے۔ صدر آصف علی زرداری مستعفی کیوں ہونگے ۔ سروسیسز ہسپتال لاہور میں تبلیغی جماعت امیر مولانا عبدالوہاب کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری علاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، صحت یاب ہونے پر ملک واپس پہنچ جائیں گے۔
انہوں کہا کہ صدر کو پارلیمنٹ نے پانچ سال کے لیے صدر منتخب کیا ہے وہ مستعفی نہیں ہونگے ۔ مخالفین عہدے کی معیاد ختم ہونے کا انتظار کریں ان کا کہنا تھا کہ کوئی باہر بیٹھا شخص حکومت کو کیسے کنڑول کرسکتا ہے ۔ حکومت میں شامل پارٹی جماعتیں متحد ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کوئی منتخب نمائندہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہو سکتا۔ انہوں کہا کہ مشاہد حسین سید پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہے وہ پارٹی کے ساتھ ہیں ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی باتیں پروپیگنڈہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد کی کوئی دعوت نہیں آئی جب آئے گی تو بتادیں گے۔