اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کا اجلاس بلانے سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
عام انتخابات کی تاریخ 6 مئی متوقع ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔