صدر زرداری نے پشاور دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی

zardari

zardari

اسلام آباد :  صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں ویگن اڈے پر ہونے والے کار بم دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر قائم وخوپل ویگن اڈے کے قریب کار بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔