صدر پاکستان آصف علی زرداری کو صحتیابی کے بعد انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے منتقلی کے دوران ان کے ساتھ صرف گھر کے افراد موجود تھے۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ صدر زرداری کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں اور ان کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ ابھی دبئی میں موجود اپنے ولا میں قیام کریں گے اور فوری طور پر پاکستان واپسی نہیں آ رہے جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر دفاع احمد مختار ان سے کل ملیں گے۔ ڈاکٹروں نے ان کو دل کے مرض کی معمول کی دوائیں دیں ہیں۔