لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے صدر آصف علی زرداری کو دو عہدے کیس کے فیصلے پر پانچ ستمبر تک مزید مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کو ہدایت کی کہ وہ پانچ ستمبر تک دو عہدے کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں.
فل بنچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صدر پاکستان ہائیکورٹ کے 12مئی 2011 کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے سیاسی عہدہ ترک کردیں اور ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند کردی جائیں۔