اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ایوان صدر میں صدر زرداری کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں چیف آف ارمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، شیری رحمان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاک امریکا تعلقات نیٹو سپلائی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاک امریکا تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پاک امریکا تعلقات اور لندن میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ آج میڈیا کانفرنس میں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کریں گی۔