صدر زرداری کی صحت یابی پر خوشی ہے۔ امریکا

zardari

zardari

امریکا نے صدر آصف زرداری کی مکمل صحت یابی اور وطن وآپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واشنگٹن میں ذرائع کے نمائندے جمال خان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان لارا روزن نے صدر آصف زرداری کی دبئی سے واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہو کر وآپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ لارا روزن کا کہنا تھا توقع ہے کہ مشترکہ مفادات کیلئے پاکستان سے ملکر کام کرتے رہیں گے۔