صدر زرداری کی صدارت میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس

Zardari

Zardari

پاکستان : (جیو ڈیسک)اتحادی جماعتوں کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سید یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے بعد نئے وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید، ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی اور بابر غوری ، اے این پی کے حاجی عدیل اور افراسیاب خٹک کے علاوہ منیر اورکزئی اور پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ وزارت عظمی کے منصب پر پیپلزپارٹی کا ہی حق ہے ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے احمد مختیار، مخدوم شہاب الدین، قمر زمان کائرہ اور خورشید شاہ کے نام پیش کیے گئے۔