صدر زرداری کی کابل دہشت گردی کی مذمت

Zardari

Zardari

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے افغانستان مِیں ہونے والے حملوں پر سخت تشویش ظاہر کی ہے اور وزارت خارجہ کوکابل کے دورے پر خواتین پارلیمانی وفد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد افغانستان میں امن قائم ہو جائے گا۔

صدر نے کہا کہ مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے حق میں ہے اس حوالے سے پاکستان افغانستان کی ہر ممکن اعانت جاری رکھے گا۔ صدر زرداری نے افغان سکیورٹی فورسز اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان حکومت سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔