صدر سترہ مارچ کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ خورشید شاہ

khursheed shah

khursheed shah

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سترہ مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ سترہ مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے تاہم اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ یا نو مارچ کو طلب کیا جائے گا۔