صدرآصف علی زرداری نیپاک بھارت ویزامعاہدیکی توثیق کر دی ہے جس کے بعد بھارت جانے کے خواہشمند افراد کو سہولتیں حاصل ہو جائیں گی۔ صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا معاہدے کی توثیق کردی جس پر دونوں ممالک نے آٹھ ستمبر کو دستخط کیے تھے۔ صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزا معاہدے کا مقصد خواہشمند افراد کو سہولیات کی فراہمی ہے۔
معاہدے کے تحت غیرسفارتی، آفیشل ویزے اور وزٹ ویزا ان افراد کو جاری کیے جائیں گے جو اپنے رشتہ داروں، دوستوں سے ملاقات یاکسی دوسرے جائز مقصد کیلئے سفرکے خواہشمند ہوں گے۔ ویزہ پانچ مخصوص مقامات کیلیے قابل استعمال ہوگا اور اس کی مدت چھ ماہ سے زائد نہیں ہوگی۔
معاہدے کے مطابق ویزا میں یہ تخصیص بھی ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ پانچ مخصوص مقامات کیئے جاری ہونے والے وزٹ ویزا کے دورانیے کی طوالت دوسال تک ہوسکے گی۔ جس میں پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد، ایک ملک کے شہری کی دوسرے ملک کے شہری سے شادی اور والدین کے ساتھ جانے والے بارہ سال سے کم عمربچوں کیلئے ملٹی پل انٹریز ہو سکیں گی۔