صدرآصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت پارٹی کے سینئر رہنماں نے شرکت کی۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس نے وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر عدالت عظمی کے روبروپیش ہونے کے اعلان کاخیرمقدم کیا ہوا۔گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی و ملکی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ پارٹی وزیراعظم کے صحیح،مہذب اورآئینی موقف کی تائید کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ شرکا نے وزیراعظم کی جانب سے انیس جنوری کوعدالت عظمی کے روبرو پیش ہونے کے اقدام کوسراہانے پرحکومتی اوراتحادی جماعتوں کے ارکان کا شکریہ اداکیا۔ اجلاس کے شرکا نے صدرآصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قیادت پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا۔