صدیقی لاثانی سرکار کے دست حق پرہندو خاندان کے سات افراد کا قبول اسلام
Posted on August 29, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد:اولیاء اللہ کی کامل نگاہ انسان کوحق وباطل کا مشاہدہ کرادیتی ہے کیونکہ اولیاء اللہ کی سنگت (نسبت )”اللہ کی رسیّ ”کہلاتی ہے۔ جولوگ اللہ والوں کی سنگت(نسبت ) اختیار کرلیتے ہیں انہیں نہ صرف مشاہدہ حق ہوجاتا ہے بلکہ اللہ انہیں بھی اپنے اولیاء میں شامل کرلیتا ہے یہی وہ صراط مستقیم بھی ہے۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وچیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹیریٹ پربہاولپور سے تعلق رکھنے والے ہندوخاندان کے سات(7)افراد کے قبول اسلام اور بیعت (نسبت)اختیار کرنے کے موقع پران خیالات کا اظہارکیا۔مسلمان ہونیوالے خاندان کے سربراہ محمد اسلم (منو رام )نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے ،اللہ کے ولیوں بالخصوص صوفی مسعود احمد صدیقی کی تعلیمات اورفروغ اسلام کیلئے گرانقدر خدمات سے متاثر ہوکرہمیں مسلمان ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے قبول اسلام کرنیوالے خاندان کومبارکباد دی اور راہ حق پر استقامت کیلئے ان کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔دولت اسلام سے مالامال ہونیوالوں کے نئے اسلامی نام بھی رکھ دئیے گئے ہیں جویہ ہیں :منوررام (محمد اسلم) جمنا مائی(نجمہ فاطمہ)،بچل مائی (زرینہ بی بی )،کیول رام (عمر راشد)،بانومائی(حنابی بی)،بَنّارام (محمد عرفان)اورساجورام (محمد ساجد)شامل ہیں۔