اسلام آباد: (جیو ڈیسک) میمو کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ وہ صرف چار روز کیلئے کمیشن کو دستیاب ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر کہتے ہیں کہ منصوراعجاز کہانی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
میمو کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں ہوا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں وڈیو لنک کے ذریعے رابطہ رہا۔اجلاس کے بعد لندن میں منصور اعجاز نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ چار روز کیلئے دستیاب ہیں جبکہ حقانی اور ان کے موکل میمو کمیشن کی کارروائی بلاوجہ بڑھا رہے ہیں۔
حسین حقانی کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز نے کہانی بنانے کیلئے پرانی چیزیں اکٹھی کر رکھی ہیں ۔ حسین حقانی نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ کمیشن میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔