یمن میں سرکاری فوج کی تازہ کارروائی میں پانچ جمہوریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ چوبیس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے دوسرے بڑے شہر تعز میں سرکاری فوج نے جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس میں چھوٹی بچی سمیت پانچ سویلین اور تین سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس طرح صنعا اور دیگر شہروں میں مظاہرین سے جھڑپوں اور سرکاری فوج کی کارروائی میں اکیس افراد ہلاک ہونے کے علاوہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔