اسلام آباد: (جیو ڈیسک) توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار اپریل کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا دو فیصد کم رہی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار گزشتہ اپریل کے مقابلے میں پچیس اعشاریہ ایک پانچ فیصد کم رہیں۔ سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں ستاون فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سات بڑی الیکٹرانک مصنوعات گیارہ سے اڑتالیس فیصد تک کم تیار ہوئیں جبکہ ہیوی مشنری اور آلات کی تیاری میں مجموعی طور پر سترہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔