صوبے کے وسائل پر صوبے کے عوام کا حق ہے،آئی جی ایف سی

ubaidullah khan

ubaidullah khan

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے معدنی وسائل پر صوبے کے لوگوں کا حق ہے۔  کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناراض لوگ مذاکرات کے ذریعے صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران بلوچستان میں تین سو انیس دھماکے ہوئے جب کہ ایک سو چودہ راکٹ فائر ہوئے جن میں آٹھ سو اٹھاسی شہریوں سمیت گیارہ سو چھ افراد جاں بحق ہوئے ۔
انہوں نے کہ کہ مسخ شدہ نعشیں پھینکنے میں ایف سی ملوث نہیں، شمشی ایئر بیس پاک فوج کے کنٹرول میں ہے۔ ایف سی وہاں سیکورٹی کے لئے تعینات ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں تیل وگیس کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے۔