پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈرعبدالرزاق کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ رزاق نے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات میں اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔
آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پی سی بی چیئرمین سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ انھیں میڈیا سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور ان سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ پی سی بی نے عبدالرزاق پر ایک لاکھ روپے جرمانے عائد کیا۔ جس پر آل رانڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطی اور بورڈ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔
چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ رزاق نے معافی مانگی لی ہے جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا تھاکہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔