ضلع بھمبر کے اندر ہفتہ استحکام پاکستان پورے جوش و جزبے کیساتھ منایا جائے گا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی کے بعد الحاق پاکستان کے نظریہ پر کار بند ہے کارکنان اس نظیرے کو کمزور نہیں ہونے دیں پورے آزادکشمیر کیطرح ضلع بھمبر کے اندر بھی ہفتہ استحکام پاکستان پورے جوش و جزبے کیساتھ منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق وزیر حکومت مرزا شفیق جرال نے چنار میڈیاسنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اقتدار کے اندر ہو یا باہر نظریہ الحاق پاکستان کی ہمیشہ پاسداری کرتی رہیگی جو لوگ سمجھتے ہیں کہ مسلم کانفرنس کیخلاف سازشیں کرکے کامیاب ہونگے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں الحاق پاکستان کیلئے مسلم کانفرنس نے 80سال سے علم بلند کیے ہوئے ہیں ہم اس علم کو سرنگوں نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریے اور عقیدے کی جاعت ہے اور آزادکشمیر کے اندر مضبوط سیاسی قوت ہے سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا آزادکشمیر کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس پاکستان کی سلامتی ۔بقاء ،استحکام اور الحاق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر میں بھی ہفتہ استحکام پاکستان پورے جوش و خروش اور ولوے کیساتھ منایا جائیگا۔